پی ٹی وی کا الیکشن کی مربوط کوریج کیلئے 72 گھنٹے کی نشریات کا اہتمام

جمعہ 15 فروری 2008 14:56

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 ) پاکستان ٹیلی ویژن نے الیکشن 2008کے مربوط کوریج کیلئے 72گھنٹے کی مسلسل نشریات کا اہتمام کیا ہے ان نشریات کے ذریعے ناظرین کو الیکشن کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا ایک سوا نتخابی حلقوں کا براہ راست کوریج نشریات کا اہم پہلو ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی نتائج کے علاوہ ماہرین کے تجربے بھی ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے پی ٹی وی بولان بلوچی براہوئی اور پشتو زبان میں خصوصی الیکشن نشریات پیش کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :