پر امن انتخابات کا انعقاد نہایت اہم ہے ۔تمام طبقات الیکشن کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مدد کریں ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی

جمعہ 15 فروری 2008 19:48

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پر امن انتخابات کا انعقاد نہایت اہم اور ضروری ہے  معاشر ے کے تمام طبقات الیکشن کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ملک میں امن وامان برقرا ررکھنے کی غرض سے آئینی تقاضوں کے مطابق فوج کی تعیناتی کے عمل پر اطمینان کااظہارکیا ۔

اجلاس میں فوج کی تعیناتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دور ان جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پرامن انتخابات کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج اور قانون نافذ کر نے والے ادارو ں کی مدد کریں ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قوم ایک مضبوط اور پر امن پاکستان کیلئے متحد رہے گی۔