داؤد خیل،ضلع میانوالی میں الیکشن کے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 16 فروری 2008 11:45

داؤدخیل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 فروری2008 ) پنجاب کے شمال مغربی کونے اور پنجاب کے آخری ضلع میانوالی میں بھی الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ضلع میانوالی 28 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے الیکشن کے لیے کل282 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان پولنگ اسٹیشن پر کل781 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 456 پولنگ بوتھ اور خواتین کے لیے 385 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں الیکشن کے لیے تقریباً تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں الیکشن پر امن ماحول میں منعقد کرانے کے لیے 282 پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظام کیے گئے ہیں ضلع بھر کے 57 مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پرپولیس اوردیگر سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :