الیکشن کمیشن نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو انتہائی احساس قرار دیدیا

ہفتہ 16 فروری 2008 18:06

ٹھٹھ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 فروری2008 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو انتہائی احساس قرار دے کر پولنگ کے روز سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ ٹھٹھہ میں عام انتخابات کے دوران ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو سندھ میں حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع میں شامل کیا جائے، جس کے بعد این این آئی کو معلوم ہوا ہے کی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو انتہائی حساس ڈسٹرکٹ قرار دیتے ہوئے پولنگ کے دن سخت ترین حفاظتی اقدمات اٹھانے کی ہدایات دے دی ہیں اوراس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے قومی شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر اپنے گشت میں اضافہ کردیا ہے اور آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں کی سخت ترین چیکنگ کی جارہی ہے اور کئی مقامات پر چیکنگ کے دروان ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لئے جانے کی بھی اطلاعات محصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کی ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ میں 276 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :