پارا چنار کے حلقہ این اے 37 میں انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اتوار 17 فروری 2008 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2008ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن کنورمحمددلشاد نے پاراچنار کے حلقہ این اے37 قبائلی علاقہ دو میں انتخابات ملتوی ہونے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ یہ خبر حقائق کے منافی ہے ۔ الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ الیکشن کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارا چنار میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں وہاں حالات خراب ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں حالات ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے انتخابات ملتوی کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے اور اس حوالے سے اعلان صوبائی حکومت یا مقامی ادارے نہیں کرسکتے بلکہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن خود کرتا ہے

متعلقہ عنوان :