پرامن اور سازگار ماحول میں صاف ستھرا،شفاف انتخاب منعقد کروا کر الیکشن کمیشن نے اپنا فرض ادا کر دیا،چیف الیکشن کمیشن،میڈیا نے ووٹروں کو پولنگ سٹیشن لانے میں اہم کردار ادا کیا،پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 18 فروری 2008 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) چیف الیکشن کمشنرقاضی محمد فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن اور ساز گار ماحول میں صاف ستھرا اور شفاف انتخاب منعقد کروا کر الیکشن کمیشن نے اپنا فرض ادا کیا۔ میں میڈیا کی تعریف کرنا چاہتا ہوں انہوں نے ووٹروں کو گھروں سے نکال کر پولنگ سٹیشن تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

غیر حتمی نتیجے میں این اے 43ٹرائبل ایریا اے 57پولنگ سٹیشنوں پر 9امیدواروں میں مقابلہ تھا ۔آزادامیدوار شوکت اللہ نے یہاں سے 7428ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔این اے 44ٹرائبل ایریا 9جہاں 68پولنگ تھے اور9امیدواروں میں مقابلہ تھا۔جہاں آزاد امیدوار سید اخونذادہ 6257 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔صوبائی اسمبلی پی بی 1کوئٹہ 1میں 54پولنگ سٹیشن تھے جبکہ 12امیدواروں میں مقابلہ تھا۔جہاں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شفیق احمد خان6169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :