نواز شریف ضمنی انتخابات میں این اے 131سے الیکشن لڑیں مسلم لیگ سپریم کونسل کالاشاہ کاکو کا مطالبہ

منگل 19 فروری 2008 15:48

فیروزوالا ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 فروری2008 ) میاں نواز شریف ضمنی انتخابات میں این اے 131سے الیکشن لڑیں مسلم لیگ سپریم کونسل کالاشاہ کاکو کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رانا تنویر حسین نے عام الیکشن میں شیخوپورہ کے حلقہ این اے 131اور این اے 132سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ دونوں نشستیں جیت کر میاں نواز شریف کو پیش کی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ سپریم کونسل کالاشاہ کاکو نے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں میاں نواز شریف این اے 131سے الیکشن لڑیں انشاء اللہ ان کے مدمقابل کوئی نہیں آئیگا ۔مسلم لیگ سپریم کونسل کالاشاہ کاکو نے تاریخ ساز کامیابی پر میاں نواز شریف اوررانا تنویر حسین کومبارکبادپیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :