عوام نے فراڈ الیکشن کو مسترد کرکے آمریت کے خلاف فیصلہ دیا ہے ۔ جمہوری وطن پارٹی

منگل 19 فروری 2008 18:30

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 فروری2008 ) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے فراڈ الیکشن کو مسترد کرکے آمریت کے خلاف فیصلہ دیا ہے میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نہیں نکلے انہوں نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ مہم میں جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں اورخصوصا جے ڈبلیو پی خواتین ونگ نے اہم کردار ادا کیا جسکی بدولت پولنگ اسٹیشن ویران وسنان رہے انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور اسکی حواری چور دروازے سے بازور بندق اقتدار پر قابض تھے اور اب جنرل مشرف کو ایوان صر میں بیٹھنے کا کوئی جواز اور اختیار نہیں ان کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور ان کے حواری شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی نوابزادہ بالاچ مری اور ہزاروں پہرووند بلوچوں وانا وزیرستان سوات لال مسجد اور کراچی کے پری قتل عام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی سزا کیلئے تیار ہوجائیں پاکستانی عوام ان کو کیفر کرداد تک پہنچانے کیلئے بے قرار ہیں اور شہدا کے ایک ایک قطرہ خون کا حساب لینا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اپنے سیاسی اتحادیوں اور ملک کے ممتاز قانون دانوں کی مشاورت سے مشرف اور اسکے دلالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہید وطن نواب اکبر بگٹی اور گزشتہ دور میں ہزاروں قتل ہونے والے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اس قانونی کارروائی میں سابق وزیر اعلی گورنر اور وزراء کو بھی شامل کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :