الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 43حلقوں کے نتائج جاری کردئیے

منگل 19 فروری 2008 18:37

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 فروری2008 ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 43حلقوں کے نتائج جاری کردئیے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ق نے واضح برتری حاصل کی ہے مسلم لیگ ق نے 17پیپلز پارٹی نے 7ایم ایم اے نے 6بی این پی عوامی نے 4اے این پی نے ایک اور آزاد امیدواروں نے 10نشستیں حاصل کی ہیں بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن اب تک کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی ہے قومی اسمبلی کی نشستوں پرمسلم لیگ ق کے دو امیدواروں جام یوسف اور احمدان بگٹی نے کامیابی حاصل کی ۔