انتخابی نتائج توقعات کے مطابق ہیں، ٹرن آؤٹ پینتالیس فیصد سے زائد رہا۔ سیکریڑی الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی پریس کانفرنس

منگل 19 فروری 2008 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2008ء) سیکریڑی الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج توقع کے مطابق ہیں۔ ملک بھر سے دھاندلی کی کوئی بڑی شکایت نہیں ملی۔ پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سات ہزار امیدواروں نے پینتیس معمولی نوعیت کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ پینتالیس اعشاریہ چھ سات فیصدرہا جو اطمینان بخش ہے ۔ کنوردلشاد نے کہا کہ انتخابات کو بیس ہزار سے زائد مبصرین نے مانیٹر کیاہے ۔انتخابی نتائج کا مرحلہ تقریبا مکمل ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :