بھارت نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی نگرانی کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا

پیر 3 مارچ 2008 13:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء) بھارت نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے اور نگرانی کے جدید آلات نصب کرنے کیلئے مختص فنڈ میں 5 گنا اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں سرحدی نگرانی کی مد میں 25.33 کروڑ روپے مختص کئے تھے تاہم آئندہ مالی سال کیلئے اعلان کردہ دفاعی بجٹ میں اس مد میں 124 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ یہ رقم پاکستان سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن پر باڑ کی تنصیب و نگرانی کے علاوہ جدید آلات کی خریداری نیز سرحد کے ساتھ انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :