خیبر ایجنسی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ 18افراد ہلاک ،متعد زخمی،مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6مشتبہ افراد ہلاک ۔اپ ڈیٹ

پیر 3 مارچ 2008 20:07

باڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے منگل باغ گروپ اور بندو بستی علاقے شیخان کے مقامی افرا د کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔شیخان بندوبستی کے افراد فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں احتجاج کے لئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر اور گورنر ہاؤس لے گئے ہیں جبکہ منگل باغ گروپ نے شیخان میں ویڈیو سینٹر کو نذر آتش کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ خاصہ دار اور لیویز بھی مو قع پر پہنچ گئی ہے ۔ادھرمہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سا تھ جھڑپ میں چھ مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ زرائع کے مطا بق مہمند ایجنسی کے علاقہ نحقی چیک پوسٹ پر سیکیور ٹی فورسز نے ایک مو ٹرکار میں سوار چھ افراد کو روکا اور انکی تلاشی لینے کی کوشش کی، جس پر کا ر میں سوار افراد نے تلاشی دینے سے انکا ر کردیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور کار میں سوار مشتبہ افراد کے ما بین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گے ۔

متعلقہ عنوان :