گوجرانوالہ‘بورے والا چوک میں اشتہاری ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

منگل 4 مارچ 2008 13:38

گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 مارچ 2008 ) تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے بورے والا چوک کے قریب اشتہاری ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا-فائرنگ میں 2دو کاندار شدید زخمی بھی ہو گئے- لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا-اشتہاری ملزمان تقریبا آدھا گھنٹہ فائرنگ کر کے کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-بتایا گیا ہے کہ علی پور چٹھہ گاؤں کے رانا اکرم اور خرم بٹ کے مابین چار سال قبل فائرنگ کے تنازعے پر دشمنی چلی آ رہی تھی دونوں گروپوں کے درمیان متعدد بار صلح کی کوشش کی گئی مگر اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور اسی تنازعے کے سلسلے میں گزشتہ روز خرم بٹ وغیرہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ صوفی بٹ کے ساتھ ملکر بورے والا چوک میں اپنے دیرینہ مخالف رانا اکرم پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا شدید فائرنگ سے کپڑے کی دکان کا مالک محمد اقبال بھی زد میں آیا اور موقع پر ہلاک ہو گیا-ملزمان کی طرف سے شدید فائرنگ سے قریبی 2دوکاندار اصغر قصائی اور محمداصغر شدید زخمی ہو گئے-ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے مقتول اکرم کے گھر اس کے اہل خانہ کو ختم کرنے کیلئے گئے مگر غلطی سے رانا اکرم کے گھر کی بجائے ان کے قریبی گھر اختر نامی شخص کے گھر جا گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے اختر کے دو بھائی بلال اور عمر کو ہلاک کر دیااور اس کے بعد کار میں سوار ہو کر فرار ہو گئے-منگل کی علی الصبح چار افراد کے قتل کی اطلاع پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا گاؤں بورے والا چوک میں امڈ آیا- پولیس نے لاشوں کو ہسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :