لکی مروت کے قریب مقامی افراد اور غیر ملکی اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ۔ گرفتار جنگجو کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

منگل 4 مارچ 2008 17:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2008ء) لکی مروت کے قریب مقامی افراد اور غیر ملکی اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مقامی افراد نے ایک غیر ملکی جنگجو کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھ مسلح افراد منظر فقیر کے مقام پر ناظم یونین کونسل کو انکی گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ناظم یونین کونسل کے اغوا کی خبر ملنے پر مقامی افراد نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا اور خان خیلی کے مقام پر اغوا کاروں کا محاصرہ کر لیا ۔ اس دوران پولیس کی بھاری ئفری بھی پہنچ گئی ۔ محاصرے میں آنے کے بعد اغوا کاروں نے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی شرط پر یو سی ناظم کو چھوڑ دیا تاہم مقامی افراد نے اغوا کاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ کے دوران چار اغوا کار اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے گرفتار کئے جانے والے اغوا کار کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :