ساہیوال،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زمیندار قتل

بدھ 5 مارچ 2008 13:49

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین05 مارچ2008 ) گزشتہ رات چک 61 جی ڈی میں دوڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک زمیندار ذاکر علی کو قتل کردیا موٹر سائیکل سواروں سے بارہ ہزار چالیس روپے کی نقدی اور دوموبائل چھین لیے تفصیلات کے مطابق ذاکر علی منگل کی رات بارہ بجے کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکوؤں نے روکا تومزاحمت پر پستول سے فائرنگ کرکے ذاکر علی کو ہلاک کردیا اور دونوں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری واردات چک 96 سکس آرکے قریب ہوئی یہاں ایک دوکاندار محمد خالق اور اس کا دوست احمد موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ راستہ میں تین ڈاکوؤں نے رو ک کرلاکھوں کی نقدی اوردوموبائل فون چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :