بھارت پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بہتر روابط کا خواہاں ہے ،بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا لوک سبھا میں خطاب

بدھ 5 مارچ 2008 14:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2008ء) بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بہتر روابط کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

دہلی میں لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع امن مذاکرات کا سست روی کا شکار ہوجانے والا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے ملکر سوچنا اور کام کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے جس کا بھارت خیر مقدم کرتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بھلا کر مل کا م کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :