امریکہ ، رہائشی مکان پر فائرنگ سے2 بچوں سمیت 6فراد ہلاک

بدھ 5 مارچ 2008 17:27

میمفس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 مارچ 2008 ) امریکا میں ایک رہائشی مکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے شہر میمفس میں پیش آیا جہاں نا معلوم شخص نے ایک مکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے ، دو عورتیں اور دو مرد شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہو سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق قتل کی تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ حکام نے عوام سے تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔ امریکا میں تشدد اور نفسیاتی امراض بڑھنے سے آتشیں اسلحے کے ذریعے لوگوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :