پاکستانی قیدیوں کی جلد وطن واپسی کا معاملہ مرکزی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے، بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر برائے تعلقات عامہ بکرام جیت سنگھ کی مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو

جمعرات 6 مارچ 2008 12:56

پٹیالہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 مارچ 2008 ) بھارتی پنجاب کی حکومت نے ریاست کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے سروے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے کشمیر سنگھ کی رہائی کے بعد خیر سگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست پنجاب کے وزیر برائے تعلقات عامہ بکرا م جیت سنگھ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت ریاستی حکومت پاکستانی قیدیوں کی جلد وطن واپسی کا معاملہ مرکزی حکومت کے سامنے اٹھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انسانی حقوق کے نگراں وفاقی وزیر انصار برنی سے رابطے میں ہیں۔ بکرام جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کو رہا ئی کے حوالے سے قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔