بھارت سے چائے کی درآمدات میں سال 2006ء کے مقابلے میں 52 فیصد کمی

جمعرات 6 مارچ 2008 14:05

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 مارچ 2008 ) کلینڈر سال 2007ء کے دوران بھارت سے چائے کی درآمدات میں سال 2006ء کے مقابلے میں 52 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے ۔ دونوں ممالک کی حکومتوں اور تاجروں کی جانب سے کوششوں کے باوجود بھارت اور پاکستان کے مابین چائے کی درآمدات میں کمی ہوگئی ہے ۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی چائے کی مجموعی درآمدات میں بھارت کا حصہ سال 2006ء کے دوران 11.07 فیصد تھا جو سال 2007ء میں کم ہوکر 5.07 فیصد ہوگیا ہے ۔

سال 2007ء کے دوران بھارت سے 5.348 ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی جبکہ سال 2006ء کے دوران 11.164 ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی تھی ۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (PTA) کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2007ء کے دوران پاکستان نے مجموعی طو رپر 11.219 ارب روپے مالیت کی 105.428 ملین کلو گرام چائے درآمد کیَ جبکہ سال 2006ء کے دوران 11.859 ارب روپے مالیت کی 100.855 ملین کلو گرام چائے برآمد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان دنیا کے مختلف ممالک سے چائے درآمد کرتا ہے جبکہ سب سے زیادہ 62.46 فیصد چائے کینیا سے درآمد کی جاتی ہے ۔ جبکہ پاکستان کو چائے کید رآمدات میں بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے اور بنگلہ دیش سے 6.52 فیصد چائے درآمد کی جاتی ہے لیکن سال 06ء کے دوران 521.357 ملین روپے مالیت کی 6.878 ملین کلو گرام چائے بھارت سے درآمد کی گئی تھی جس کے بعد بھارت کا نام پاکستان کو چائے برآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا تھا لیکن سال 2007ء کے دوران بھارت سے چائے کی کم درآمدات کے باعث بھارت پھر تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا شمارچائے کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر چائے کی سالانہ پیداوار 900 ملین کلو گرام ہے جبکہ بھارت میں چائے کی مقامی سطح پر کھپ 700ملین کلو گرام او روہ 200 ملین کلو گرام چائی ہر سال برآمد کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا شمار زیادہ چائے درآمد کرنے والے 5ممالک میں ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں چائے کی سالانہ کھپت 170 ملین کلو گرام ہے ۔

متعلقہ عنوان :