سوات‘ 18فروری کو الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 5پٹواریوں کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2008 11:47

سوات (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 مارچ 2008 ) سوات میں 18فروری کو الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 5پٹواریوں کو حراست میں لے لیا گیا ان پٹواریوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی طرف سے مقدمات درج کر لئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں 18فروری کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں سے غیر حاضر تقریباََ55سرکار افسران او اہلکاروں کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر سمیت قومی اور صوبائی حلقوں کے ریٹرنگ افسران نے دفعہ188-144PPC کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے تھے جن میں جمعرات کے روز پانچ پٹواریوں ظفر علی، ابرار، شیر اکبر ، فضل علی اور سید احمد جان کو گرفتار ان گرفتار پٹواریوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی طرف سے مقدمات درج کر لئے گئے تھے دیگر سرکاری افسران اور اہلکاروں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :