شفاف الیکشن کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا ، انتخابات میں اعتدال پسند جماعتوں کی کامیابی خوش آئند ہے۔ صدر پرویز مشرف کا جیکب آباد میں تقریب سے خطاب

جمعہ 7 مارچ 2008 15:35

جیکب آباد (اردو پوائنٹ‌ تازہ ترین۔ 7 مارچ 2008) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انھوں‌نے شفاف الیکشن کے انعقاد کا وعدہ پور اکردیا ہے، انتخابات میں اعتدال پسند جماعتوں کی کامیابی خوش آئند ہے۔ یہ بات انھوں‌نےجیکب آباد میں گڑھی خیرو کے مقام پر ۔سوا ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اربن واٹر سپلائی اسکیم کےا افتتاح۔کے موقع پر خطاب میں‌کہی۔ صدر نے کہا کہ انتخابات میں اعتدال پسند جماعتوں کی کامیابی سے انتہا پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے شفاف الیکشن کے انعقاد کا وعدہ پور کردیا جسے دنیا بھر نے سراہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں بھی اعتدال پسند جماعت کے لوگ کامیاب ہوئے اس عمل سے صوبے میں انتہا پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد میڈیا کے حامی ہیں تاہم میڈیا کو بھی ملکی مفاد اور سلامتی کو مقدم رکھنا چاہیے ۔ صدر پرویز نے کہاکہ وہ آئندہ بنے والی حکومت کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :