بھارتی جیل میں مرنے والے پاکستانی نوجوان کی تفصیلات مانگ لیں ۔انصار برنی۔۔۔کشمیر سنگھ کی رہائی کے بعد خالد کی موت کا تاثر درست نہیں ، ایک دو دن میں لاش مل جائے گی

ہفتہ 8 مارچ 2008 16:26

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 مارچ 2008 ) انسانی حقوق کے نگران وفاقی وزیر انصار برنی نے کہا ہے کہ انہوں نے ہندوستانی حکام سے ہریانہ کی جیل میں مرنے والے پاکستانی قیدی خالد محمود عرف آزاد کی موت کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

انصار برنی نے کہا کہ انہوں نے ہندوستانی حکام سے کامیاب بات چیت کی ہے اور اب ان کی کوششوں سے خالد کی نعش کو اگلے ایک دودن میں پاکستان لایا جا رہا ہے انھوں نے کہا ہندوستانی حکام خالد محمود کو ہندوستان میں ہی دفن کرنا چاہتے تھے مگر میری خصوصی کاوشوں سے اب خالد کی میت پاکستان لائی جارہی ہے۔

ہندوستان کی ہریانہ ریاست میں گورگاؤں جیل میں بند پاکستانی قیدی خالد محمود عرف آزاد 12فروری کو فوت ہو گیا تھا ۔ انصار برنی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ خالد کی موت کشمیر سنگھ کی رہائی کے بعد ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سنگھ کو مارچ کے پہلے ہفتے میں چھوڑا گیا جبکہ خالد محمود کی موت 12فروری کو واقع ہوئی تھی دریں اثناء انسانی حقوق کے وفاقی وزیر مرحوم قیدی خالد محمود کے عزیز و اقارب سے تعزیت کرنے کے لیے ہولاہور پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :