امریکہ کے کیساتھ جوہری معاہدے پر حکومت قربان نہیں کریں گے ، معاہدے کی تکمیل کسی خاص ٹائم فریم میں ممکن نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی

اتوار 9 مارچ 2008 11:50

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء) بھارتی حکمران جماعت کانگریس ایک بار پھر بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے مسئلے پر بائیں بازو کے اپنے اتحادی پارٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئی ہے۔۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ سے ایٹمی معاہدے کیلئے حکومت قربان نہیں کی جائے گی۔پرناب مکھرجی نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی امریکہ کو بتایا ہے کہ معاہدہ کسی مخصوص ٹائم فریم میں مکمل نہیں ہوسکتا۔ بھارتی حکومت اکی اتحادی کمیونسٹ پارٹی کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ معاہدے کو جاری رکھنے کی صورت میں وہ حکومت سے علحیدگی اختیار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :