برطانیہ نے بیجنگ اولمپکس کے ہاکی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا، بھارتی ہاکی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپک مقابلوں سے باہر

پیر 10 مارچ 2008 12:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2008ء) برطانیہ نے اگست میں ہونیوالے بیجنگ اولمپکس کے ہاکی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اتوار کوچلی کے شہر سان تیاگو میں ہونیوالے اولمپکس کوالیفائنگ راوٴنڈ کے فائنل میں برطانیہ نے بھارت کو دو گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے چوتھے منٹ میں بیری مڈلٹن اور دسویں منٹ میں رچرڈ مینٹل کے ذریعہ دو گول اسکور کئے اور اس برتری کو میچ کے اختتام تک برقراررکھا۔

بیجنگ اولپمکس کے لئے آخری کوالیفائنگ راوٴنڈ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ،ہالینڈ، جرمنی، پاکستان ، جنوبی کوریا،اسپین، جنوبی افریقہ، بلیجیئم، چین اور کینیڈا براہ راست اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کوالیفائنگ راونڈ سے اولمپکس میں جگہ حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :