بھارتی کرکٹ بورڈ نے متنازعہ آف اسپنر ہر بھجن سنگھ کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا

پیر 10 مارچ 2008 12:06

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے متنازعہ آف اسپنر ہر بھجن سنگھ کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نرنجن شاہ نے کہاکہ یہ قدم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہر بھجن سنگھ کے حالیہ بیان پر شکایت کے بعد لیا گیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہر بھجن سنگھ نے آسٹریلیا کے کھلاڑی میتھیو ہیڈن کو ”جھوٹا“اورایڈم گلکرسٹ کو ہیڈن کا برابر کا شریک قرار دیا تھا۔ ہربھجن سنگھ بھارت کے دورہ آسٹریلیا کے دوران کئی تنازعات کا مرکزی کر دار رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :