بھارتی حکومت کی جانب سے گھر اور مالی امداد کے اعلان کے بعد کشمیر سنگھ جاسوسی کے اقبالی بیان سے مکر گئے

پیر 10 مارچ 2008 12:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء) بھارتی حکومت کی جانب سے مکان اور مالی امداد کے اعلان کے بعد کشمیر سنگھ پاکستان میں جاسوسی کے اقبالی بیان سے مکر گئے ہیں۔برطانوی ریڈیو کے مطابق جاسوسی کے جرم میں پاکستان کی جیلوں میں پینتیس برس کاٹنے والے کشمیرنے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد اپنا بیان بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ وہ جاسوس تھے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے انہوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ جاسوس تھے۔انہوں نے میڈیاکے سامنے یہ شکایت بھی کی تھی کہ ان کی گرفتاری کے بعدبھارتی حکومت اور ایجنسیوں نے ان کے گھر والوں کی کوئی مدد نہیں کی۔ لیکن اب بھارتی حکومت کی طرف سے ایک رہائش گاہ اور اور مالی امداد کے اعلان کے بعد اچانک انہوں نے اپنا بیان بدل دیا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے حکومت اور ایجنسیوں کے دباؤ میں اپنا بیان بدل دیا ہے۔ کشمیر سنگھ نے کہا کہ وہ حکومت کے لیے کام کرتے تھے لیکن اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :