لاہور، بدر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

منگل 11 مارچ 2008 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2008ء) لاہور میں فیصل آباد سے آنے والی ٹرین بدر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین شیراں والا گیٹ کے قریب پہنچنی تو نامعلوم افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔