بھارت میں قید اڑتالیس پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، انصار برنی

جمعرات 13 مارچ 2008 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2008ء) نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصاربرنی نے کہا ہے کہ کشمیر سنگھ کی رہائی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کے باعث بھارت میں قید اڑتالیس پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں کشمیر سنگھ کے جرم سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن کسی کو پینتیس سال قید میں رکھنے کے بعد مزید کوئی سزا دینا انصاف نہیں۔ انصار برنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر سنگھ کی رہائی کے حوالے سے جو کردارادا کیا اس پر انکا دل مطمئن ہے ۔

متعلقہ عنوان :