بھارت کو بھی پاکستانی قیدی رہا کرنے چا ئیے ۔ کشمیر سنگھ

جمعرات 13 مارچ 2008 20:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2008ء) پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوس کشمیر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ نہیں بتا سکتا کہ اس نے پاکستان میں قیام کے دوران کون سے فرائض انجام دئے تھے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر سنگھ نے کہا کہ وہ حکومت کے حکم پر پاکستان گیا تھا تاہم وہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ا س نے پاکستان میں کیا کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ پاکستا نی حکام ا س سے کچھ نہیں اگلوا سکے ۔کشمیر سنگھ نے کہاکہ بھارتی حکومت کو بھی پاکستان کی طرح اپنی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :