الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 مارچ 2008 20:14

اسلام آةاد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2008ء) الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں قومی اور سندھ اسمبلی کی دو دو اور پنجاب اسمبلی کے لئے پانچ کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا یہ نشستیں پہلے سے کامیاب امیدواروں کے مستعفی ہونے پر خالی ہوگئی تھیں ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کیلئے پنجاب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قدسیہ ارشد جبکہ سندھ سے ایم کیو ایم کی ناہید شاہد کو کامیاب قرار دے دیا گیا یہ نشستیں تہمینہ دولتانہ اور خوش بخت شجاعت کے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہو گئی تھیں ۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی خالی ہونے والی دو مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی عائشہ کھوسو اور شمیم آرا ء پنہوار کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی خالی ہونے والی پانچ مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شگفتہ شیخ ، ریحانہ اعجاز ، نگہت ناصر شیخ راحت اجمل اور ریحانہ حدیس کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :