امریکی سینٹ نے ایوان نمائندگان کی توثیق کے بعد اگلے مالی سال کے لیے تیس کھرب امریکی ڈالر کے بجٹ منصوبے دو ہزار نو کے مسودے کی منظوری دے دی ہے

جمعہ 14 مارچ 2008 12:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2008ء) امریکی سینٹ نے ایوان نمائندگان کی توثیق کے بعد اگلے مالی سال کے لیے تیس کھرب امریکی ڈالر کے بجٹ منصوبے دو ہزار نو کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔واشنگٹن میں ایوان نمائندگان نے دو ہزار بارہ تک خسارہ گھٹانے اور مقامی سطح پر جاری منصوبوں پر اخراجات بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ سینٹ نے معیشت کی بہتری کے لیے مختص ایک سو باون امریکی ڈالر مین مزید پیتیس بلین امریکی ڈالر اضافہ کی تجویز پیش کی ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے بجٹ مسودے کو سینٹ میں اکاون کے مقابلے میں چوالیس ووٹ سے منظور کیا گیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بجٹ پلان کی منظوری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزکورہ پلان کی بنیاد پر تیار کئے گئے بجٹ کو صدر بش ویٹو کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :