بھارت کے خفیہ اداراوں نے امریکہ سے ہتھیاروں کی حساس ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بھارتی سفارتکار کا امریکی عدالت میں اعتراف جرم

جمعہ 14 مارچ 2008 22:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2008ء) بھارت نے امریکہ سے ہتھیاروں کی حساس ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ یہ اعتراف واشنگٹن میں بھارت سفارتخانہ کے ایک ملازم پارتھا سارٹھی سدرشن نے کیا ۔

(جاری ہے)

پارتھا سارتھی نے واشنگٹن کی ایک عدالت میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دو ہزار چار میں کئے جانے والے وعدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حساس ٹکنالوجی کے حصول کی کوشش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت امریکہ کے ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی پابندی کرے گا ۔ امریکہ نے ایس سو اٹھانوے میں جوہری دھماکے کرنے پر بھارت کو بعض حساس نوعیت کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :