بھارت ، علیحدگی پسندوں کے گرینیڈ حملہ ، 3 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

اتوار 16 مارچ 2008 15:51

گوہاٹی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 مارچ 2008 ) بھارت کے میں شمال مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کے گرینیڈ حملے میں 3 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق اتوار کے روز گوہاٹی میں ایک تقافتی تہوار منایا جارہا تھا کہ اس دوران علیحدگی پسندوں نے گرینیڈ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ تاہم علیحدگی پسندوں کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے حوالے سے اطلاعات نہیں موصول نہیں ہوئی ۔حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :