سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی کے چیمبر میں ملاقات، ججوں کی بحالی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا

پیر 17 مارچ 2008 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2008ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی کے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مخدوم امین فہیم ، چوہدری اعتزاز احسن، سید یوسف رضا گیلانی اور میاں رضا ربانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نمائندہ کے مطابق ملاقات کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اس طریقے سے آگے بڑھتی رہیں تو سینیٹ میں بھی دوتہائی اکثریت حاصل کرلی جائے گی۔

چوہدری اعتزاز احسن نے معزول ججوں کی متوقع بحالی اور اس ضمن میں ایوان صدر کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے متبادل تجاویز پیش کیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی خوشگوار موڈ میں ہونے والے اس ملاقات میں مستقبل کے اہم امور بھی زیر غور آئے ۔