این اے55میں ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی اور کارکنوں کی مشاورت سے کرونگا،شیخ رشید

پیر 17 مارچ 2008 15:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2008ء) سابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی اورکارکنوں کی مشاورت کے بعد کرونگا مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے حلقہ این اے 55 کی نشست چھوڑنے کے بعد اپنے حلقے کے عوام سے بھی رائے لونگا جس کے لیے جلد اجلاس بلانے والا ہوں پیر کو خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حلقہ این اے 55 کی نشست مخدوم جاوید ہاشمی نے چھوڑ دی ہے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ مشورے سے کرونگا اور اس حوالے سے حلقے کے عوام سے بھی رابطہ کرونگا اور فیصلہ مکمل مشاورت سے کرونگا جس کے لیے مشاورتی اجلاس جلد بلاؤنگا فیصلہ مکمل مشورے کے بعد کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :