بھارت کا امریکہ سے 6 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ

منگل 18 مارچ 2008 11:33

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18 مارچ 2008 ) بھارت نے امریکہ سے 6 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے- بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان سی ون تھرٹی جے تھرٹی ہرکولیس ٹرانسپورٹ ائیرکرافٹ معاہدہ طے پا گیا ہے جو اب تک دونوں ممالک کے درمیان بھارتی فضائیہ کی قوت بڑھانے کیلئے سب سے مہنگا ترین معاہدہ ہے انہوں نے کہا کہ اس دفاعی سودے پر 96 کروڑ 24 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی- یہ طیارے لاگ پیٹ مارٹن کپنی تیار کرے گی جو 2011ء تک بھارت کو مل جائیں گے بھارتی حکومت اور کمپنی کے درمیان 126 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے 12 ارب ڈالر کے معاہدے پر مذاکرات بھی جاری ہیں ہرکولیس طیارے امدادی مشن کے دورا ن بیس ٹن وزنی سامان کے ساتھ نقل و حرکت کر سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :