بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی انسانی بنیادوں پر معاف کی جائے ،بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان سے مطالبہ۔سربجیت سنگھ کو بچانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔بھارتی وزیر اعظم من ہوہن سنگھ کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام خط

منگل 18 مارچ 2008 18:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2008ء) بھارت نے حکومت پاکستان سے رحم کی اپیل کی ہے کہ بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی پھانسی انسانی بنیادوں پر معاف کی جائے ۔جبکہ بھارتی وزیر اعظم من ہوہن سنگھ نے کہا ہے کہ سربجیت سنگھ کی بچانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربجیت سنگھ کی پھانسی کے حوالے سے بھارت کو سرکاری طور پر آگاہ نہیں گیا گیا ان کی پھانسی کے خبر میڈیاکے ذریعے معلوم ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سربجیت کے ڈیتھ وارنٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہا ہے ۔دوسری طرف وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ سربجیت سنگھ کی پھانسی کی معافی کے لیے بھارتی حکومت نے ر پاکستان کے ساتھ اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا سربجیت کو پھانسی سے بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کی جارہیں ہیں۔بھارتی وزیر اعظم کا یہ بیان سربجیت سنگھ کے خاندان نے دھمکی دی تھی کہ اگر سربجیت سنگھ کو پھانسی دی گئی تو اس کاخاندان اجتماعی خودکشی کرے گا۔