بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی معافی کی درخواست پر حکومت پاکستان نظرثانی کر سکتی ہے ،انصار برنی کی سربجیت سنگھ کی بہن سے ٹیلیفون پر گفتگو

منگل 18 مارچ 2008 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2008ء) انسانی حقوق کے وزیر انصاربرنی نے کہا ہے کہ بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی معافی کی درخواست پر حکومت پاکستان نظرثانی کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

سربجیت سنگھ کی بہن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو رحم کی درخواست موصول ہونے کی صورت میں معافی کا امکان موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر پرویز مشرف سے درخواست کریں گے کہ ان کی پھانسی کی سزاعمر قید میں تبدیل کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل پینتالیس کے تحت صدر کو پھانسی کی سزا معاف کرنے ک ااختیار حاصل ہے ۔سربجیت سنگھ کی بہن نے انصار برنی سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کرکے معافی کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :