دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی جانی چائیے ۔ پارلیمنٹ توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرے ، مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویز الہی کا قومی اسمبلی میں خطاب

پیر 24 مارچ 2008 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2008ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی جانی چائیے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی حمایت کریں گے تاہم نو منتخب حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے بھی یاد دلاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے میٹرک تک تعلیم مفت کی تھی آنے والی حکومت گریجویشن تک تعلیم کو مفت کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے جائیں اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کیا جانے ۔