کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ حساس ادارے کے دواہلکار جاں بحق

جمعرات 27 مارچ 2008 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2008ء) کراچی میں فریئرروڈ کے قریب نامعلوم افراکی فائرنگ سے حساس ادارے کے دواہلکارجاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فریئرروڈ پرفریئرآرکیڈکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل پرسواردوافرادکوشدیدزخمی کردیا۔ دونوں افراد کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو فضل الرحمٰن اور محمدابراہیم کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ۔