وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

اتوار 30 مارچ 2008 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2008ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے ۔نمائندے کے مطابق یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اتحادی جماعتوں سے صلاحمشورے کے بعد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی اس سے قبل پچھلے دور حکومت میں قائد حزب اختلاف تھے ۔تاہم موجودہ انتخابات میں سابق حکمراں اتحاد کی شکست کے بعد وسیم سجاد اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد میاں رضا ربانی کی اس عہدے پر تقرری عمل میںآ ئی ہے ۔