مسافر بس پرڈاکوؤں کی فائرنگ ، دو افراد جاں بحق 10زخمی

منگل 1 اپریل 2008 11:47

پنوعاقل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01اپریل 2008 ) کراچی سے صادق آباد جانے والی مسافر بس پر پنوں عاقل کے قریب نیشنل ہائی وے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکووٴں نے کراچی سے صادق آباد جانے والی ایک مسافر کوچ اور ایک ٹریلر کو روکنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

مسافر کوچ اور ٹریلر کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوچ کا ایک مسافر وزیر اعلی ماچی اور ٹریلر کا ڈرائیور اظہر علی پٹھان جاں بحق ہوگئے جبکہ کوچ کے مسافروں میں سے 10زخمی بھی ہوئے جن میں چار افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

زخمیوں کو فوری طورپر سکھر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ ضلع سکھر کی حدود میں پنو عاقل کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :