کوئٹہ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق‘3 شدید زخمی

منگل 1 اپریل 2008 14:16

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01اپریل 2008 ) کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری فورس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سپاہی جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے -صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی گشت کررہے تھے کہ اچانک دونوں اطراف سے ایف سی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ شرو ع کر دی- فائرنگ کی وجہ سے ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ایک اور زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے نامعلوم مسلح افراد ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-