عراق ، بم دھماکوں ،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں21افرادہلاک ، متعدد زخمی ، امریکی ارکان کانگریس نے عراق جنگ سے لاکھوں ڈالر کمائے۔ رپورٹ۔۔۔مقتدیٰ الصدر کا عراق پر امریکی قبضے کے خلاف دس لاکھ افراد کی ریلی کا اعلان

جمعہ 4 اپریل 2008 11:40

بغداد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04اپریل 2008 ) عراق میں مہدی آرمی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے عراق پر امریکی قبضے کے خلاف دس لاکھ افراد کی ریلی کا اعلان کیا ہے ادھرعراق میں دھماکے  فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دریں اثناء ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کامحکمہ دفاع کے ساتھ کاروبارکرنے والی کمپنیوں میں تقریبا ًبیس کروڑ ڈالر کا سرمایہ لگا ہوا ہے جو عراق جنگ کے آغاز سے اب تک لاکھوں ڈالر منافع کماچکے ہیں ۔

نجف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہدی آرمی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے اعلان کیا کہ عراق پر غیر ملکی قبضے،امریکی جارحیت اور عراقی فورسز کے خلاف نو اپریل کو دس لاکھ افراد مارچ کریں گے ۔ادھر عراقی حکومت نے اعلان کیا کہ مقتدی الصدر کی اپیل پر ہونے والی ریلی کو روکنے کی کوشش نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

۔ادھر عراق میں دھماکے  فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دوسری جانب سمارا میں روڈ سائڈ بم دھماکے میں پانچ پولیس والے مارے گئے جبکہ اس کارروائی میں چار مزاحمت کار بھی ہلاک ہوئے ۔

ہلہ میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے ے میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ عراق کے شہر بصرہ میں بھیامریکی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے ۔بغداد کے ضلع ہرثیہ میں کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دھماکے اتنے شدید کہ نزدیکی عمارتوں کے شدید ٹوٹ گئے اور آسمان پر بادل کے دھوئیں چھا گئے ۔ادھر ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کامحکمہ دفاع کے ساتھ کاروبارکرنے والی کمپنیوں میں تقریبا ًبیس کروڑ ڈالر کا سرمایہ لگا ہوا ہے جو عراق جنگ کے آغاز سے اب تک لاکھوں ڈالر منافع کماچکے ہیں ۔

واشنگٹن میں ایک غیر جانبدارتحقیقی مرکز نے امریکی ارکان کانگریس کے گوشواروں پر مبنی رپورٹ شایع کی ہے۔ اس کے مطابق محکمہ دفاع کی جانب سے دیے گئے ٹھیکوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک سو اکیاون ارکان میں زیادہ ترکانگریس کی کمیٹیوں کے سربراہ یا رکن ہیں ۔ان میں ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری ، سینیٹر جوزف لائبر مین اورایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے وہپ’ رائے بلنٹ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ لگانے والوں میں ڈیموکریٹس کی نسبت زیادہ تعداد حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے ارکان کی ہے ،دوہزار چار سے دوہزار چھ کے درمیان ان ارکان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے چھ کروڑ ڈالر منافع ہوا، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فوجی اداروں سے کاروبار کرنے والے اداروں سے وابستگی عراق جنگ کی پالیسی اور بجٹ پر اثر انداز ہوسکتی ہے-