کرم ایجنسی کے گاؤں خار کلے کے نزدیک ٹل پارہ چنار شا ہراہ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے بعد فائرنگ،،،تین افراد ہلاک ، تین زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2008 12:15

خار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2008ء) کرم ایجنسی کے نواحی گاؤٕں خار کلےکے نزدیک ٹل پارہ چنار شاہراہ پر بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹل پارہ چنار شاہراہ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد نواحی دیہات خار کلے اور بالش خیل میں دو گروہوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔