ہنگاموں اور پولیس فائرنگ میں چار افراد ہلاک

اتوار 6 اپریل 2008 12:06

جزائرہیٹی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06اپریل 2008 ) جزائرہیٹی میں ہنگاموں اور پولیس فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق مظاہرین لیس کیز کے شہر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے تھے،مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی،پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیٹی میں سابق صدر جین برٹرانڈایرسٹائڈ کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سیکورٹی کی ذمہ داریا ں اقوام متحدہ کے پاس ہیں۔موجودہ حکومت کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :