عراق ، بم دھماکوں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 15افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،دس لاشیں بر آمد

اتوار 6 اپریل 2008 12:06

بغداد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06اپریل 2008 ) عراق میں بم دھماکوں  فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں15افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ موصل اسکندریہ  بغداد اور بلہ سے دس لاشیں ملی جنہیں تشددکر کے مارا گیا ہے اطلاعات میں کے مطابق عراق میں تشدد کے واقعات میں15افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ موصل اسکندریہ  بغداد اور بلہ سے دس لاشیں ملی جنہیں تشددکر کے مارا گیا ہے ۔

ادھر دیالہ میں تیل کی پائپ لائن کی حفاظت کے لئے تعینات چار محافظوں کو گولی ماردی گئی۔

(جاری ہے)

موصل،اسکندریہ ،بغداد اور ہلہ سے دس لاشیں ملیں ہیں جنہیں تشدد کر کے مارا گیا ہے ،بصرہ کے علاقے ہبانیہ میں گھر پر امریکی فضائی حملے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب بغداد میں ایک مسافر بس پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بم حملہ صبح کے وقت کیا گیا۔بغداد کے وسطی ضلع کرادا میں نامعلوم مسلح افراد نے پادری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔سمرا کے قریب امریکی فوج نے دو عراقیوں کو مزاحمت کاروں سے تعلق کے شبہ میں ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :