صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری اور اسپیکر کے انتخابات کے بعد تیس نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن کنورمحمد دلشاد

اتوار 6 اپریل 2008 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2008ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے تحت دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر چوہدری قمر الزمان اور جوائنٹ سیکریٹری افتخار قریشی بھی موجود تھے ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری اور اسپیکر کے انتخابات مکمل ہوتے ہی ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیس نشستوں پر ایک ہی روز ضمنی انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔