نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا ،،،آج شام صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

منگل 8 اپریل 2008 12:28

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سفارتکار ،، پیپلز پارٹی کے رہنما، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے علاوہ اعلی فوجی اور سول حکام شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر اور اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب سوا گھنٹے تاخیر سے دوپہر سوا بارہ بجے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہو ئی۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی عدم موجودگی میں ایک سو ساٹھ رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نوے اراکین کی حمایت سے بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب ہو گئے تھے۔