سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم پر تشدد غیر جمہوری طرزعمل ہے ، مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے ، چوہدری شجاعت حسین کی کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 8 اپریل 2008 13:20

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم پر تشدد انتہائی غیر جمہوری طرزعمل ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میڈیا کا یہ فرض ہے کہ وہ ایسے واقعات کو صحیح انداز میں عوام تک پہنچائے ۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایوان کے اندر معزر رکن اسمبلی کی بدسلوکی اور تشدد جمہوریت کی خدمت نہیں ۔